پاکستان

عمران خان کا خط آرمی چیف کو موصول ہوا یا نہیں؟ سکیورٹی ذرائع نے سب کچھ واضح کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھا گیا خط ابھی تک انہیں موصول نہیں ہوا: سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ سامنے آگیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھا جانے والا خط موصول ہوا کہ نہیں؟ سکیورٹی ذرائع نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھا گیا خط اب تک موصول نہیں ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثر ہونے پر ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button