بجلی کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ، آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا
یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا کیونکہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ اس حوالے سے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، اس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔