پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے مذاکرات کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پرمذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان، متحدہ علما بورڈ خیبرپختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پرمذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے، ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے لہذا حکومت آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کویقینی بنائے۔ شرکا نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ، امن وامان کوفروغ دینا ہم سب کامقصد ہے اور دہشتگردی معاملے پر قومی سطح پرسیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس منعقدکیا جائے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ قومی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے، مجلس مشاورت ملکی مسائل کیحل کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کریگی۔ وزیر اعلی کاکہنا تھاکہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو امن و امان کے حوالے سے بہت چیلنجز کا سامنا ہے، صوبیمیں حالات کو خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے اور صوبے میں امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button