وفاق کے بعد پنجاب میں بھی کابینہ کی توسیع ،کون کون شامل ہوگا نام سامنے آگئے

لاہور(کھوج نیوز) کھوج نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں مزید تو سیع کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ارکان سینئر اور جونئیر ارکان اسمبلی پر مشتمل ہونگے۔صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے 12 ارکان اسمبلی بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے صوبائی کابینہ کی توسیع کے لیے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری بھی دے دی ہے ۔
صوبائی کابینہ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ارکان اسمبلی میں شامل بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال ،منشا اللہ بٹ،کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، سلمان نعیم ،رانا طاہر اقبال، افتخار حسین چھچھڑ ، رانا محمد ارشد ،ملک اسد علی کھوکھر،میاں عمران جاویداور اسامہ خان لغاری شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی سے شعیب صدیقی کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔پنجاب کابینہ کے نئے ممبرز کی حلف برداری رواںہفتے متوقع ہے۔