پاکستان

رمضان پیکیج کے تحت ہر خاندان کو کتنے پیسے دیے جائیں گے؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20 ارب روپے بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حق داروں کو پہنچائے جائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جامع اورشاندار پروگرام قابلِ تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کرایا، کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

انھوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20 ارب روپے بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حق داروں کو پہنچائے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر سے پیسے لوگوں کے ڈیجیٹل والٹ میں پہنچ جائیں گے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں شفافیت کے ذریعے رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button