خواجہ سلمان رفیق نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دیدیا
انجکشن لاہور کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی

لاہور(کھوج نیوز) خواجہ سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دے دیا ہے جس کے بعد مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میواسپتال میں انجکشن سے ہلاکت کے معاملے سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی، پہلی دو خوراک لگانے سے کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔ وزیرصحت پنجاب کاکہنا تھاکہ یہ انجکشن لاہور کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، 400کیقریب نئی نرسز بھرتی ہوئی ہیں، میواسپتال میں ابھی مزید نرسز بھرتی ہوئی ہیں، اس وارڈ میں دو نرسز ڈیوٹی پر موجود تھی، انہوں نے محلول بنانے میں غلطی کی۔ان کا کہنا تھاکہ6 ہزار انجکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے لیکن انجکشن کا ردعمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا، پاؤڈر کی رپورٹ آج شام تک اور محلول کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔



