پاکستان

پاکستان سے پہلی حج پرواز کب روانہ ہو گی؟اور کتنے پاکستانی حجاج مقد س جائیں گے

پاکستان سے حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، پہلی پرواز یکم مئی کو جبکہ آخری 30 مئی کو روانہ ہوگی

لاہور(کھوج نیوز) وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز یکم مئی کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگی، حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے، پی آئی اے، سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت تقریبا 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے، سال رواں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

پاکستان میں سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 11 لاکھ روپے سے زائد ہیں جبکہ پرائیویٹ حج اخراجات 25 لاکھ روپے سے زائد تک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button