پاکستان

بارشوں میں کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

یکم ستمبر2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں 'سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں 62فیصد بارشیں کم ہونے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا تھا کہ یکم ستمبر2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبرپختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوزکرچکی ہے، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button