پاکستان

پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،دو افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور اہلکاروں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ (کھوج نیوز ) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکے میں موبائل تباہ ہوگئی، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 15 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی دھماکا ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button