عید الفطر کی آمد، ورلڈ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی ' یہ قرضہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے دیا جائیگا: ورلڈ بینک

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید الفطر کی آمد کے موقع پر ورلڈ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ، ورلڈ بینک نے کتنے قرض کی منظوری کا اعلان کیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کے تحت فراہم کیا جائیگا۔ ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانیکی ایک اہم کوشش ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کیمطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔