پاکستان

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس کی لہر

زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس کی لہر پھیل گئی اور شہری اللہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیے گئے۔ شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button