پاکستان
ڈیڈلائن ختم ،جڑواں شہروں میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں شروع
پاکستان میں افغان شہریوں کی ملک سے بے دخلی کے لیے ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) 31مارچ کو حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ اس کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق جڑواں شہروں کی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں۔



