پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی ،کاروبار روک دیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی شدید مندی کا رجحان رہا، مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار روک دیا گیا

کراچی(کھوج نیوز)بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہی دن میں 6 حدیں گنوا بیٹھی۔ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار سے ایک لاکھ12 ہزار504 پوائنٹس پرآگئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار 287 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد مارکیٹ بند کردی گئی۔ مارکیٹ رول کے مطابق ٹریڈنگ 45 منٹ تک معطل رہے گی۔
سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنری اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دبا ؤدیکھا گیا۔ حبکو، اے آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل میں شدید مندی رہی۔
بین الاقوامی سطح پر پیر کو ایشیا کے بڑے اسٹاک انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی کیونکہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے اپنے وسیع تر ٹیرف منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا اور سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کساد کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مئی کے اوائل میں امریکی شرح سود میں کمی ہوسکتی ہے۔
فیوچرز مارکیٹس نے اس سال امریکی شرح سود میں تقریبا پانچ سہ ماہی پوائنٹس کی کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے ردعمل دیا، جس کے نتیجے میں ٹریژری ییلڈز میں زبردست کمی آئی اور ڈالر کی قدر متاثر ہوئی۔یہ مندی اس وقت آئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹرز کو بتایا کہ سرمایہ کاروں کو اپنی قیمت چکانی پڑے گی اور وہ چین کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جب تک امریکی تجارتی خسارہ حل نہیں ہوجاتا۔ بیجنگ نے اعلان کیا کہ بازاروں نے اپنے جوابی اقدامات کے منصوبوں پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔