پاکستان

یہ شاہی دربار نہیں، آئینی عدالتیں ہیں، وزیر قانون کا اعلی عدلیہ کو دوٹوک پیغام

اگر معزز ججز مقدمات نہیں سن سکتے تو پھر گھر چلے جائیں، کیونکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے بنیادی حقوق سے انکار کے مترادف ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلی عدلیہ کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی سب سے خوبصورت بات عدلیہ کا احتساب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالتیں کسی شاہی دربار کا حصہ نہیں بلکہ آئینی دائرہ کار میں کام کرنے والے ادارے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اگر معزز ججز مقدمات نہیں سن سکتے تو پھر گھر چلے جائیں، کیونکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے بنیادی حقوق سے انکار کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور شفاف عدالتی نظام کے لیے جوڈیشری کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے۔وزیر قانون کا یہ بیان ملک میں عدالتی اصلاحات اور احتساب کے عمل سے متعلق جاری بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس نے سیاسی اور قانونی حلقوں میں ایک نئی بحث کوجنم دیدیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button