پاکستان

پی ٹی آئی میں وفاداریاں مشکوک، کئی رہنما صرف دکھاوے کے ساتھ ہیں،سینئر صحافی کا بڑا انکشاف

پارٹی کے کئی رہنما دراصل وفادار نہیں ہیں اور وہ صرف عمران خان کے ساتھ دکھاوے کے طور پر کھڑے ہیں:حامد میر

اسلام آباد (کھوج نیوز )سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کئی رہنما دراصل وفادار نہیں ہیں اور وہ صرف عمران خان کے ساتھ دکھاوے کے طور پر کھڑے ہیں۔ حامد میر کے مطابق، پی ٹی آئی کے جو رہنما اس وقت گرفتاری سے بچ گئے ہیں، ان کی ایک بڑی تعداد دراصل کمپرومائزڈ ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رہنما ایک طرح سے پارٹی کے اندر ایک غیر اعلانیہ فارورڈ بلاک بنائے ہوئے ہیں، مگر وہ اس کا اعلان کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ "اگر یہ رہنما اپنے موقف کا باضابطہ اعلان کرتے ہیں، تو ان کی سیاسی حیثیت ختم ہو جائے گی اور ان کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا،” حامد میر نے کہا۔

حامد میر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان خود بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے کچھ قریبی ساتھی درپردہ ان کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن وہ اس معاملے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ غیر اعلانیہ فارورڈ بلاک منظرِ عام پر آ گیا، تو پی ٹی آئی کے اندر سیاسی ہلچل مزید تیز ہو سکتی ہے، جو پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی میں وفاداریاں مشکوک ہونے سے نہ صرف پارٹی کے اندر اتحاد میں دراڑ پڑ رہی ہے بلکہ یہ پارٹی کے آئندہ سیاسی مستقبل کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن سکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button