پی آئی اے کی اونچی پرواز، خسارے سے نکل کر منافع کی راہ پر گامزن
اب پی آئی اے نہ صرف منافع کی طرف گامزن ہے بلکہ ایک بار پھر قومی فخر بننے کے سفر پر رواں دواں ہے' قوم کو امید ہے کہ یہ ترقی کا سفر مزید بلند پرواز کرے گا

پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی اونچی پرواز، آخر کار خسارے سے نکل آیا اور منافع کی راہ پر گامزن ہوگیا، پی آئی اے کو کتنا منافع ہوا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے روزانہ تقریبا سولہ کروڑ روپے کے خسارے میں جا رہی تھی، فلائٹس کی تعداد تو زیادہ تھی مگر مسافر کم، اور سروس کا معیار بھی عوامی توقعات پر پورا نہیں اترتا تھاتاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔ چیئرمین عامر حیات کی قیادت اور حکومت کے اشتراک سے پی آئی اے کو ایک بار پھر اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ غیر ضروری فلائٹس بند کر دی گئی ہیں، سروس میں بہتری آئی ہے، اور اسٹاف کا رویہ بھی اب پروفیشنل انداز اختیار کر چکا ہے۔اب پی آئی اے نہ صرف منافع کی طرف گامزن ہے بلکہ ایک بار پھر قومی فخر بننے کے سفر پر رواں دواں ہے۔ قوم کو امید ہے کہ یہ ترقی کا سفر مزید بلند پرواز کرے گا۔