پاکستان

پولیس ٹرک پر دھماکہ ،تین پولیس اہلکار شہید

مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

مستونگ(کھوج نیوز) پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا ہے جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔ترجمان کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مستونگ دھماکے کیزخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button