پاکستان

احمد نورانی کے دونوں مغوی بھائی بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے

دونوں بھائی ایک ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے، پنجاب پولیس نے دونوں بھائیوں کو کچے کے ڈاکوں سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) صحافی احمد نورانی کے دونوں مغوی بھائی محمد علی اور سیف الرحمن حیدر کو پولیس نے بازیاب کروا دیا ہے جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں بھائی گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافی احمد نورانی کے دونوں مغوی بھائی گھر پہنچ گئے ہیں، دونوں بھائی محمد علی اور سیف الرحمان حیدر اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچے ہیں، دونوں بھائی ایک ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے، پنجاب پولیس نے دونوں بھائیوں کو کچے کے ڈاکوں سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا۔ اس حوالے سے رحیم یارخان پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران گشت ڈاکوں سے مقابلہ ہوا اس دوران 02 مغوی بازیاب ہوئے ، یہ مغوی احمد نورانی کے 2 بھائی ہیں جنہیں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا، دوران ِکاروائی 02 ڈاکوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے، بازیاب مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمن حیدر پسران بشیر احمد سعیدی کے نام سے ہوئی ، بازیاب ہونے والے افراد کاتعلق اسلام آباد سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button