پاکستان

کیا بھارت واقعی پاکستان پر حملہ کرے گا؟ دفاعی ماہرین نے بڑا انکشاف کر دیا

موجودہ حالات میں ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) موجودہ حالات میں ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے؟ دفاعی ماہرین کی رائے ہے کہ فی الحال بھارت ایسا کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ماہرین کے مطابق بھارت نے جو منصوبے بنانے تھے، وہ پہلے ہی مکمل کر چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے پانی پر قبضے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حالیہ پہلگام حملہ بھی بھارت کی ایک سوچی سمجھی چال تھی، تاکہ پاکستان پر الزام لگا کر بین الاقوامی دبا ؤبڑھایا جا سکے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ دنیا اس وقت گلوبل وارمنگ کی لپیٹ میں ہے اور پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ بھارت، جو ایک ارب سے زیادہ آبادی کا ملک ہے، پانی کے بحران کا شکار ہو رہا ہے۔ اس نے پہلے ہی اپنے حصے کے تین بڑے دریاؤں پر ڈیم بنا لیے ہیں اور اب وہ پاکستان کے دریاؤں کے پانی پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ بھارت اپنی عوام کے غصے کو ٹھنڈا کرنے یا نومبر میں ہونے والے بہار (Bihar) کے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر کسی محدود پیمانے پر حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بھارت اپنے مشن میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور فوری طور پر کسی بڑی جنگ کے امکانات کم ہیں۔

دفاعی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پانی کے مسئلے پر عالمی برادری کو فوری طور پر متحرک کیا جائے اور ہر سطح پر اپنی سفارتی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ پاکستان کے آبی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button