پاکستان

سب دروازے بند؟ عمران خان کے لیے گارنٹی کا بحران

سابق وزیراعظم عمران خان ایک بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ ریاستی مشینری اور اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ طاقتور ہیں:جاوید چوہدری

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان ایک بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ ریاستی مشینری اور اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ طاقتور ہیں، جبکہ حالیہ حالات اس کے برعکس اشارہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے کوئی بھی شخصیت یا ادارہ گارنٹی دینے کو تیار نہیں، جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ طاقت کے مراکز اب ان سے فاصلہ اختیار کر چکے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری کے مطابق عمران خان اس بنیادی نکتے کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ایک منظم، بااختیار اور بے لچک ادارہ ہے، جسے زیر کرنا کسی ایک سیاسی شخصیت کے بس کی بات نہیں۔ ماضی میں جنرل پرویز مشرف جیسے وردی میں طاقتور فرد کو بھی کمزور ہوتے دیکھا گیا، لہذا یہ سمجھنا کہ بغیر وردی کے عمران خان اس نظام کو شکست دے سکیں گے، محض خام خیالی ہے۔

جاوید چوہدری کے مطابق مسلم لیگ(ن )اور پیپلز پارٹی اس نظام کے پرانے کھلاڑی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کیسے کی جاتی ہے اور کب اس کے پاؤں پکڑنے ہوتے ہیں۔ یہی سیاسی بصیرت انہیں اقتدار کے قریب لاتی ہے۔ عمران خان کو امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑی امیدیں تھیں، لیکن موجودہ حکومت نے امریکہ اور اس کے اداروں سے بہتر تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس سے عمران خان کی سفارتی حکمت عملی بھی کمزور پڑ گئی ہے۔

انہوں نے پنجابی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جیہڑا مار کھا کے چپ رہندا اے، اوہی ہوشیار ہوندا اے”۔ موجودہ حکومتی قیادت نے مار بھی کھائی اور سبق بھی سیکھا، جس کے بعد وہ اس وقت سمجھداری سے فیصلے کر رہی ہے۔ دوسری جانب عمران خان دائیں، بائیں، آگے، پیچھے دیکھ رہے ہیں لیکن ان کے لیے کوئی راستہ کھلا دکھائی نہیںدیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button