پاکستان

ایل او سی کے قریب علاقوں میں خوراک جمع کرنے کی ہدایت

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے ایل او سی کے قریب رہنے والے عوام کو دو ماہ کی خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے

مظفر آباد(کھوج نیوز)آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے قریب رہنے والے عوام کو دو ماہ کی خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ اقدام بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے جمعہ کو اسمبلی اجلاس میں بتایا کہ ایل او سی سے ملحقہ 13 حلقوں کے لیے ایک ارب روپے کا ہنگامی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے، تاکہ ان علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی مشینری کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں میں سڑکوں کو قابل استعمال رکھا جا سکے۔

پہلگام میں حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر جوابی اقدامات اور سرحدی بندشوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔کشیدگی کے خدشے کے باعث حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت 1000 سے زائد دینی مدارس بھی 10 دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button