پاکستان

پاکستانی تاجروں نے بھارت سے کشیدگی پر خبردار کر دیا

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حالات نہ سنبھلے تو پورا خطہ معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ملک کی کاروباری برادری نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حالات نہ سنبھلے تو پورا خطہ معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا۔

تاجروں نے خبردار کیا کہ کشیدگی سے پاکستان کی معیشت، جو ابھی بحالی کی راہ پر ہے اس کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے۔ خاص طور پر ادویات سازی جیسی صنعتیں، جو بھارتی اجزا پر انحصار کرتی ہیں، بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا کر سخت اقدامات کیے جن میں واہگہ بارڈر کی بندش، پاکستانی سفارتی عملے کو نکالنا، ویزے بند کرنا اور فضائی حدود بند کرنا شامل ہیں۔ جوابا پاکستان نے بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے۔اس کشیدگی کے فوری اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس گر چکا ہے، جب کہ روپے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ادویات کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر موجود بھارتی ادویات کی کھیپ کسٹم کی جانب سے روکی جا رہی ہے، حالانکہ حکومت کی طرف سے ان ادویات پر خصوصی اجازت (SRO 977) موجود ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہر نے جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی جنگ کا رسک نہیں لے گا، آخرکار وہ پیچھے ہٹ جائے گا۔ لیکن سرمایہ کار خوفزدہ ہیں، اسٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button