پاکستان

بھارت نے جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی،بھارتی تجزیہ کار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

لاہور (کھوج نیوز )بھارتی تجزیہ کارکاکہنا ہےکہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے،سلامتی کونسل اجلاس میں 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کےساتھ ہیں،جن سے ہم اسلحہ اور رافیل جہاز خریدتے ہیں وہ بھی پاکستان کےساتھ ہیں،برطانیہ ،فرانس حتی کہ امریکا بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

گزشتہ ہفتےیو این سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے اپنا اورٹی آرایف کا نام آنے سے روکا،پی فائیو ممالک میں سےکسی ایک کی بھی کچھ کہنےکی ہمت نہیں ہوئی،بالآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا،ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا،سعودیہ،قطر،یورپی یونین،امریکا،کینیڈا،جاپان،روس اور چین دباؤ ڈال رہے ہیں،ہر طرف سےبھارت پر ہی دباؤ ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو،ہرگزرتےدن کے ساتھ بھارت سفارتی طورپرکمزور ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کر چکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button