پاکستان

وفاقی وزیرعطا تارڑ کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی تعریف، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سراہا

مشکل گھڑی میں جس جذبے سے مختلف حلقوں نے قومی بیانیے کو تقویت دی، وہ سب تعریف کے مستحق ہیں:عطاتارڑ

اسلام آباد (کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معروف صحافی منصور علی خان کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں جس انداز سے اس ٹیم نے ملک اور قوم کا ساتھ دیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں جس جذبے سے مختلف حلقوں نے قومی بیانیے کو تقویت دی، وہ سب تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مہم میں کردار ادا کیا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔وزیر اطلاعات کا یہ بیان ملک کی سیاسی فضا میں ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے جہاں اختلافات کے باوجود قومی مفاد میں تعاون کو سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button