عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا’ کتنی چھٹیاں ہونگی؟
قطر کی حکومت نے 2025ء کے عید الاضحی کے لیے پانچ دن جبکہ پاکستان میں عید الاضحی کے موقع پر صرف 3چھٹیوں کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے؟ اس عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ ا س حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آنے کے بعد سرکاری ملازمین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون 2025ء بروز ہفتہ منانے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانیوں کو 7 جون (ہفتہ) سے 9 جون (سوموار) تک تین دن کی چھٹی ملے گی۔ دوسری جانب قطر کی حکومت نے 2025ء کے عید الاضحی کے لیے پانچ دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔یوم عرفہ 5 جون کو ہونے کی توقع ہے، لیکن حتمی تاریخیں ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر منحصر ہیں۔
قطر کی چاند رویت کمیٹی 27 مئی کو اسلامی کیلنڈر کی تاریخوں کی تصدیق کے لیے ملاقات کرے گی۔ اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا، تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہو جائے گا۔اگر نہیں تو یہ 29 مئی کو شروع ہوگا۔اس کے مطابق، قطر میں عید کی تعطیلات 9 سے 13 ذوالحجہ تک ہوں گی۔