پاکستان

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مزاکرات،مزید مطالبات سامنے آگئے

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانے کے اقدمات کو یقینی بنائیں، مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی فراہم نہ کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز)آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مزاکرات،مزید مطالبات سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدر آمد کیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنے کے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانے کے اقدمات کو یقینی بنائیں، مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی فراہم نہ کریں، صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کر کے نئی ملازمتوں پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ طے کردہ اہداف پر پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کا حصول یقینی بنایا جائے، طے شدہ اہداف کے حصول کیلیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بجلی، گیس چوری اور اسمگلنگ روکنے کیلیے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں۔آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کیلیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button