پاکستان
نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کے لئے بلا لیا
نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کے لئے بلا لیا،رپورٹ کے مطابق ملک میں نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔