پاکستان

عمران خان، بشریٰ بی بی کی عید سے پہلے رہائی’ پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا

عمران خان اور بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی جس کی وجہ سے عید سے پہلے انہیں عدالت سے کسی بھی قسم کا ریلیف نہ مل سکا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عید سے پہلے رہائی پھر لٹک گئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کررہے ہیں، آج کی سماعت میں سپیشل پراسکیوٹر نیب رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آئے۔

اپنے دلائل میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منت مرادوں اور دعاں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کہ تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بیرسٹر سلمان صفدر کی طرف کیس اور فیصلے کے متلعق پس منظر بیان کرنے پر پراسیکیوٹر نیب جذباتی ہو گئے، جس پر جسٹس ڈوگر نے کہا کہ جذباتی مت ہوں، جب کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جذباتی تو مجھے ہونا چاہیئے لیکن یہاں یہ جذباتی ہو رہے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں مزید وقت چاہیئے، میری اطلاع میں نوٹس رات کو آیا، ایک ٹیم ترتیب دی گئی ہے، مزید مشاورت جاری ہے، سینئیر پراسیکیوٹر کی طرف سے مجھے ذمہ داری دی گئی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ہمیں وقت دیا جائے، پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت سے دو ہفتوں کا وقت مانگا، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی دلائل سن کر فیصلہ کی جائے، جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ نیب کو اپنی ٹیم تو نوٹیفائی کرنے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button