پاکستان

بھارت کی آبی جارحیت،وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے سپرد کونسی اہم ذمہ داری کی گئی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز)بھارت کی آبی جارحیت،وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے سپرد کونسی اہم ذمہ داری کی گئی؟کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔کمیٹی بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کے اندر اندر آبی منصوبوں کی سفارشات دے گی۔کمیٹی نئے ڈیم بنانے کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ بھی لے گی۔اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کمیٹی کے رکن ہوں گے، گلگت بلتستان کے وزیراعلی اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button