پاکستان

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔

پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 21 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب53.65 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button