پاکستان
عمران خان کی رہائی کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ کارکنوں کو بھی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء نے عمران خان سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔