پاکستان

پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا

حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار مہر عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کئے: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں سے کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار مہر عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کئے۔368 ووٹوں میں سے 345 ووٹ کاسٹ کئے گئے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر 3 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن مقرر کیا گیا تھا، الیکشن کمشنر پنجاب نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button