پاکستان
پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، یوکے سکالر شپش کا عمل شروع
اسکالرشپ کم ازکم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے مڈکریئر پروفیشنلز کے لیے 'اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس میں یوکے شیوننگ سکالر شپس کی درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق اسکالرشپ کم ازکم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے مڈکریئر پروفیشنلز کے لیے ہے۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ شیوننگ پاکستان کے شاندار مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔