پاکستان

وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو  آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں اُن کا چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ قائم ہے۔

وزیراعظم نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کرنے اور سیلاب متاثرین کو خیمے اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بند شاہراہوں پر پھنسے مسافروں کو جلد از جلد مدد پہنچانے اور بارش و لینڈ سلائیڈنگ سے بند راستوں کی بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر امور کشمیر نے بھی وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے اور موسم کی پیشگی اطلاع عوام تک پہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button