عمران خان کیخلاف مقدمات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ، ایف آئی اے اور پولیس سے کیا طلب کیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گراؤنڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ وقت دیا جائے، عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ فریقین کو 7 روز کا وقت دے دیں۔