پاکستان
قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی (کھوج نیوز) بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اس حوالے سے مزار قائد پر آج مشہور شخصیات سمیت شہریوں نے حاضری بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان کے مزار پر آج مشہور شخصیات سمیت شہریوں کا حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گا۔ آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مراز قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی و استحکام دیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب کی تعبیر نوجوانوں کی محنت اور عزم میں ہے۔