پاکستان

بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

حافظ آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آخر کار حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے یہ سب کچھ کیسے ہوا؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سیاست کو ایک طرف رکھ کرسیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ایک ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لیے عوام کو نکلنا ہوگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت پرسختیاں بندکی جائیں، 3 سال سے ہم سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button