پاکستان
نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو بڑا حکم

پشاور (کھوج نیوز) نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بڑا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں اگرگورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔