شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو بڑی یقین دہانی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس سے قبل وزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔