پاکستان

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں کیا گفتگو ہوئی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلی فون پر کیا گفتگو ہوئی؟ اس حوالے سے اندر کی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سیکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم نیکہا میں پتا کرتا ہوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button