پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عطاء تارڑ میں ٹھن گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عطاء تارڑ میں ٹھن گئی، وجوہات کیا ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پرآنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں تین صوبوں کے وزرائیاعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات زیرغورآئے اور افغانستان کی جانب سے دراندازی، اشتعال انگیزی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں سے متعلق اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت پر تنقید کی اور کہا اجلاس میں تمام متعلقہ ادارے اور صوبوں کی نمائندگی تھی مگر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button