پاکستان
پاک افغان مذاکرات، تیسرا دور، کیا معاملات طے پائے؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) ترکیے میں جاری پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکا آغازہوگیا ہے ؟ پچھلے دو دور میں کیا معاملات طے پائے؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور دو روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔



