پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کون ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے؟ یہ شخصیت کون ہے؟ اور اس کا تعلق کہاں سے ہے؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button