پاکستان

کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کیا ہے؟ تازہ ترین تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) کیڈٹ کالج وانا کی اب صورتحال کیا ہے؟ اس حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سامنے آنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری ہونے والی تازہ ترین ویڈیو میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا، آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button