پاکستان
فیصل واوڈا کا ایک بار پھر عمران خان کے متعلق بیان، سیاسی میدانوں میں ہلچل

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کا ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے متعلق بیان نے سیاسی میدانوں سمیت ہر طرف ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔
صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔



