پاکستان

برطانوی جریدے کی رپورٹ، عطاء تارڑ کا ردعمل بھی آگیا

لاہور(کھوج نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے کے آرٹیکل پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس نے سب کو چونکا رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے خبر شائع کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنے فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشری بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے، روحانیت کا لبادہ اوڑھی اہلیہ سابق وزیراعظم پر اثر انداز ہوتی تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ تمام فیصلے ایک خاتون کراتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھی، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کیا کرتی تھیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button