پاکستان

شہباز گل کے الزامات، شہزاد اقبال نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کے الزامات پر مقامی چینل کے میزبان شہزاد اقبال نے بڑا راز فاش کر دیا ہے جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن اور صحافی شہزاد اقبال نے لکھا کہ گل صاحب آپ کی دونوں باتوں کا جواب ساتھ دے دیتا ہوں، ایک تو میں نے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی تھی، ٹوئٹ کے الفاظ کیلئے نہیں ۔ شہزاد اقبال نے مزید لکھا کہ اہم بات یہ ہے کہ صرف بیرسٹر گوہر نہیں، خود بشری بی بی کی اسی عدت کیس میں وکیل جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہادری سے یہ کیس لڑا وہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔ سینئر اینکر پرسن کے مطابق وہ وکیل بھی سمجھتی ہیں کہ شاہزیب نے عدت کیس میں بشری بی بی کے لیے بار بار آواز اٹھائی اور خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جھوٹ بے نقاب کیا، اس لیے میرا خیال ہے آپ دوسروں سے مطالبہ کرنے کی بجائے حقائق سامنے رکھتے ہوئے اپنی رائے اور رویہ پہ نظرِ ثانی کریں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button