پاکستان
امریکی وفد کی آمد، عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل کے دروازے کھل گئے

راولپنڈی (کھوج نیوز) امریکی سفارتخانے کے 3رکنی وفد کی آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لئے اڈیالہ جیل کے دروازے کھل گئے ہیں اس کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔



