پاکستان
پاکستان بار کونسل الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کی حامد خان گروپ کو شکست

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان بار کونسل کے الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ، شفقت چوہان ممبرپاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔ عاصمہ جہانگیرگروپ کے اعظم نذیرتارڑ، احسن بھون، پیرمسعودچشتی، عامر سعید راں، طاہرناصراللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبرکوجاری کیاجائے گا۔



