پاکستان
بیرسٹر گوہر کی حکومت پر ایک بار پھر شدید تنقید

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں، سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا لیکن سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری نہیں تھا۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ حکومت اب سپراسپیڈ سے نکل کر ونڈربوائے کی متلاشی ہوگئی ہے، حکومت جلد اپوزیشن لیڈرکا نوٹیفکیشن کردے،کہیں ہوم الون کا شکارنہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ٹوپی اور اجرک کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔



